(Urdu) اردو

اس صفحے پر ایک نقشہ اور کرائیوں، ٹیکسیوں، کنجیشن چارج، Santander Cycles اور دریائی کشتی کی سروسز کے متعلق دیگر معلومات شامل ہے۔

لندن زیر زمین (London Underground) کا نقشہ

ہیہ نقشہ Tube لائنوں، سٹیشنوں اور لندن بھر کے انڈر گراٶنڈ، London Overground اور ڈاکلینڈز لائٹ ریلوے (DLR)
نیٹ ورکس کے متعلق معلومات کا حامل ہے۔

Oyster card بلا رابطہ ادائیگی اور

اگر آپ لندن کے گرد سفر کر رہے ہیں، تو آپ کے سفر کے لیے ادا کرنے کے متعدد طریقے ہیں۔ زیادہ تر کے لیے، بلا رابطہ ادائیگی کے ساتھ پے ایز یو گو یا Oyster card بہترین حق انتخاب ہے۔ پے ایز یو گو کے ساتھ، آپ جہاں اور جب آپ کو ضرورت ہے سفر کر سکتے ہیں، درست ٹکٹ رکھنے کے متعلق پریشانی کے بغیر، اور پے ایز یو گو کرائے نقد ادا کرنے کی نسبت عموماً سستے ہیں۔ خواہ آپ بلا رابطہ ادائیگی یا ایک Oyster card استعمال کرتے ہیں۔ پے ایز یو گو کرایوں کی لاگت وہی ہے۔ دونوں کارڈوں پر روزانہ کی حد مقرر کرنا. بلا رابطہ ادائیگی کارڈ کے ساتھ، آپ کو سوموار سے اتوار تک حد مقرر کرنے کا اضافی فائدہ بھی حاصل ہوتا ہے۔

آپ Oyster card انڈر گراٶنڈ سٹیشنوں میں ٹکٹ مشین سے یا دکانوں میں اور نیوز ایجنٹس کے 4000 سے زائد ٹکٹ سٹاپس سے حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کو £5 کا ڈیپازٹ ادا کرنے کی ضرورت ہو گی اور پھر آپ سفر سے پہلے جمع کریں پے ایز یو گو کریڈٹ یا ایک سیزن ٹکٹ۔ یا آپ اسی وقت اپنا بلا رابطہ ادائیگی کارڈ استعمال کرتے ہوئے سفر کرنا شروع کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے لیے ملاحظہ کریں (PDF 417KB) 

کسٹمر سروس اور لندن زیر زمین کو بہتر کرنا

ہم اس سال Tube پر کسٹمر سروس بدل دینے کے لیے اپنے جدت کے منصوبے بہم پہنچا رہے ہیں۔ جس انداز میں ہم اپنے مسافروں کی خدمت کرتے ہیں، یہ تبدیل ہو رہا ہے، عملے کو پچھلے کمروں سے ٹکٹ ہالز میں منتقل کرنے کے ساتھ جہاں وہ گاہکوں کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں ۔

کیا آپ لندن بطور مشاہد آئے ہیں؟

اگر ایسا ہے، تو برائے مہربانی ہمارے مشاہد Oyster card اور دارلحکومت کے اپنے تفریحی دورے سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کے متعلق مزید جاننے کے لیے ہمارے Visiting London صفحات ملاحظہ کریں۔

انگریزی میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں

ٹیکسی کرایوں کا ہدایت نامہ

یہ ہدایت نامہ لندن میں بلیک کیبز اور منی کیبز کرایہ پر حاصل کرنے کے متعلق مزید وضاحت کرتا ہے۔ یہ ہماری مفت کیب وائز ایپلیکیشنز کے ذریعے ٹیکسیاں بک کرنا، کرایوں کی معلومات، گمشدہ پراپرٹی، اور کیا کریں کہ اگر آپ کوئی چیز پیچھے چھوڑ جاتے ہیں، کا احاطہ کرتا ہے۔

انگریزی میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں

Santander Cycles

دن کے 24 گھنٹے دستیاب ہزاروں سائیکلوں اور سینکڑوں سٹیشنوں کے ساتھ، Santander Cycles آسان ہیں اور ادھر ادھر جانے کے لیے تفریحی انداز ہے۔ سائیکل کرائے پر حاصل کر کے لندن گھومیں پھریں۔

انگریزی میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں 

کنجیشن چارج

اگر آپ مرکزی لندن میں 07:00 اور 18:00 کے درمیان، سوموار سے جمعہ تک گاڑی چلا کر جاتے ہیں، تو ممکن ہے آپ کو روزانہ کا کنجیشن چارج ادا کرنا پڑے۔ اس دستاویز میں، یہ کیسے کام کرتا ہے، چارج ادا کرنا اور استثنیٰ کے متعلق معلومات شامل ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں:

لو ایمیشن زون (LEZ)

اگر آپ ایک بڑی گاڑی چلا رہے ہیں تو آپ کو LEZ کے لیے اخراج کے درکار معیارات پورے کرنے کی ضرورت ہو گی۔ LEZ کا اطلاق کاروں یا موٹر سائیکلوں پر نہیں ہوتا ہے۔ LEZ کے متعلق مزید جانیں۔

انگریزی میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں

دریائی کشتی

ریورز ٹیمز بوٹ سروسز کا ہدایت نامے کی نقل اپنی زبان میں حاصل کرنے کے لیے، برائے مہربانی رابطہ کریں:

K International Ltd.
14 Davy Avenue
Knowlhill
Milton Keynes
MK5 8PL

ٹیلی فون: 0800 298 3009

 

Close Favourites

My Lines

My Buses

My Roads

My River Buses

My Emirates Air Line

My Journeys

My Places

    Close edit Favourites

    Favourite lines

    Favourite buses

    Favourite roads

    Favourite river buses

    Favourite Emirates Air Line

    Favourite journeys

    Favourite places